“شیر افضل مروت کا قومی اسمبلی میں جذباتی نعرہ: ’مجھے کیوں نکالا؟‘”
شیر افضل مروت نے’مجھے کیوں نکالا؟’ کا نعرہ لگادیا
قومی اسمبلی میں ایوان آج بھی حزب اختلاف کے نعروں سے گونجتا رہا، شیر افضل مروت نے پارٹی سے نکالے جانے پر اپنی ہی پارٹی سے سوال پوچھا کہ مجھے کیوں نکالا؟
اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا ۔
تو وقفہ سوالات کے دوران مہرین رزاق بھٹو نے پوچھا کہ ایف بی آر ٹیکس کلیکشن کا ہدف کیسے وقت پر پورا کرے گا۔
، 386 ارب ٹیکس کلیکشن کی شارٹ فال ہے جس پر پارلیمانی سیکریٹری سعد وسیم نے جواب دیا کہ یہ حقیقت ہے کہ ہمیں شارٹ فال کا سامنا ہے۔
لیکن حکومت کا مزید ٹییکسز لاگو کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔
پیپلز پارٹی کی رکن سحر کامران نے سوال کیا کہ زراعت شماری صحیح نہیں ہوئی تو حکومت منصوبہ بندی کیسے کرے گی۔
، جس پر پارلیمانی سیکرٹری وجیہہ قمر نے جواب دیا کہ 15 سال بعد زراعت شماری ہورہی ہے۔
اس مرتبہ سینس کو قابل اعتبار بنانے کے لیے جامع کام کیا جارہا ہے۔
، زراعت سمیت لائیو سٹاک کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جارہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں