ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان، امریکی فوجی کارروائی کی تیاری
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے غزہ میں امریکی فوج بھیجنے کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا۔
امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا، غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا ۔
جبکہ وہاں رہنے والے فلسطینیوں کو وہاں سے نکل جانا چاہیے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا، غزہ کی پٹی پر قبضہ کرے گا اور ہم اس کے ساتھ بھی کام کریں گے۔
نہوں نے کہا کہ ’ہم اس کے مالک ہوں گے اور وہاں موجود تمام خطرناک بموں اور دیگر ہتھیاروں کو ختم کرنے، زمین کو برابر کرنے اور تباہ شدہ عمارتوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے ذمہ دار ہوں گے‘۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں