بنگلہ دیش میں حسینہ کے وفاداروں کےخلاف آپریشن شروع

“بنگلہ دیش حکومت کا آپریشن ڈیول ہنٹ: طلبہ پر حملے کے بعد 1308 گرفتار”

بنگلہ دیش کی حکومت نے سابق معزول وزیراعظم حسینہ واجد کے حامیوں کی جانب سے طلبہ پر حملے کے بعد ملک بھر میں ’آپریشن ڈیول ہنٹ‘ شروع کرتے ہوئے 1308 شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔
بی ایس ایس نیوز کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آپریشن ڈیول ہنٹ‘ شروع ہونے کے بعد سے اب تک ملک کے مختلف حصوں سے کم از کم 1308 شرپسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) پولیس انعام الحق ساگر نے گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی حکومت کے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی اس وقت شروع کی گئی جب آمرانہ حکومت سے تعلق رکھنے والے گروہوں نے طلبہ کے گروپ پر حملہ کیا، جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں