تنازع کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ،وزیراعظم
.
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا تنازع پاکستان کی خارجہ پالیسی کااہم ستون ہے اور رہے گا۔
یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیریوں کی حمایت کااعادہ کرتے ہیں۔
مظفر آباد میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول تک کشمیری عوام کے غیر متزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کرتے رہیں گے۔
، حق خودارادیت کیلئے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں جارحیت، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔
، عالمی برادری کشمیرمیں بھارتی مظالم کے خلاف اقدامات اٹھائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں