شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ریلیف
رمضان شوگر ملزریفرنس:شہباز شریف اور حمزہ شہباز بری
اینٹی کرپشن عدالت نےوزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کی۔
،عدالت نے ملزمان کو بری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے کیس پر فیصلہ سنایا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دونوں پارٹیوں کو بڑی توجہ سے سنا ہے ،مدعی منحرف ہو چکا ہے۔
، ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کی جاتیں ہیں۔
نیب کا الزام تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے 2015 میں چنیوٹ میں رمضان شوگر ملز کے لیے نالہ تعمیر کروایا،۔
گندے نالے کی تعمیر سے ملکی خزانے کو 21 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔
،احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر 9 اپریل 2019 کو فرد جرم عائد کی ۔
نئے ثبوتوں کے بعد اور ضمنی ریفریس دائر ہونے کے بعد 6 اگست 2020 کو پھر سے فرد جرم عائد کی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں