“جوڈیشل کمیشن نے 6 ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دیدی”
جوڈیشل کمیشن نے6ججزکی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دیدی: ذرائع
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 6 ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دیدی گئی ۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی جانب سے جن ججز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔
ان میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ شفیع صدیقی ، جسٹس صلاح الدین پنہور ، بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہاشم خان کاکڑ اورپشاور ہائیکورٹ سے جسٹس شکیل احمد شامل ہیں ۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ میں قائم مقام جج لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس سے بائیکاٹ کردیا۔
، دونوں ججز نے چیف جسٹس کو اجلاس مؤخر کرنے کیلئے خط بھی لکھا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں