“سپریم کورٹ کے 4 ججز کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط، ججز تعیناتی موخر کرنے کا مطالبہ”

“سپریم کورٹ کے 4 ججز نے چیف جسٹس سے ججز تعیناتی موخر کرنے کا مطالبہ کیا”

سپریم کورٹ کے4ججزکاچیف جسٹس آف پاکستان کو خط ، ججزتعیناتی موخر کرنے کا مطالبہ
سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز تعیناتی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے4 ججز نے چیف جسٹس سے ججز تعیناتی موخر کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے 4 ججز کی جانب سے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ خان آفریدی کو لکھے گئے خط میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف دائردرخواستیں زیر التوا ہونے کا حوالہ دیا گیا ہے۔
خط میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی کے تنازع کا بھی حوالہ دیا گیا۔
چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ خان آفریدی کو خط لکھنے والے ججز میں جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہرمن اللہ شامل ہیں۔
خط کی نقل جوڈیشل کمیشن کےتمام ارکان کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں