غزہ میں امریکی فوج کی تعیناتی پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت

ٹرمپ کا غزہ میں امریکی فوج بھیجنےکا ارادہ نہیں، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا غزہ میں امریکی فوج بھیجنےکا ارادہ نہیں۔
کیرولین لیویٹ نے کہا کہ صدر غزہ کی تعمیر نو اور فلسطینیوں کی عارضی منتقلی کےلیے پُرعزم ہیں،۔
صدر ٹرمپ چاہتے ہیں فلسطینی عوام ایسی جگہ رہیں جہاں امن ہو۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے مزید یہ بھی کہا کہ نیتن یاہو غزہ پر صدرٹرمپ کے ریمارکس سے پہلے ہی واقف تھے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے امریکی صدر کے غزہ سےمتعلق بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی کسی بھی کوشش کومستردکرتےہیں۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں کےحقوق کااحترام کیاجائے۔
، علاقائی استحکام صرف دوریاستی حل کے ذریعے ممکن ہے۔
، ایسےاقدامات سےگریز کیا جائے جس سے خطے کے استحکام کو خطرہ ہو۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں