“کوئی مائی کا لال غزہ پر قبضہ نہیں کرسکتا” مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کا ٹرمپ کے غزہ پر قبضہ کے بیان پر شدید ردعمل

کوئی مائی کا لال غزہ پر قبضہ نہیں کرسکتا، مولانا فضل الرحمان
سربراہ جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ پر طویل عرصے تک قبضے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اس فارمولے کو دو ٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا۔
مولانا فضل الرحمان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی غزہ پر ہرزہ سرائی پر امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے۔
، واضح پیغام دیتا ہوں کہ کوئی مائی کا لال غزہ پر قبضہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کے اس بیان کو مسترد کرنے پر عرب لیگ کے مؤقف کو سراہتا ہوں۔
.فضل الرحمان کا کہنا تھا حکومت پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ اپنے تئیں فلسطین کے بارے میں ابہام کو دور کرے۔
، حکومت ٹرمپ بیان پر واضح مؤقف لا کر قوم کے ضمیر کی ترجمانی کرے، اس ابہام کے ساتھ یہ حکمران کسی طور قابل قبول نہیں ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں