“مریم نواز کا بے گھر افراد کے لئے مفت پلاٹ دینے کا اعلان”

“مریم نواز نے بے گھر افراد کے لئے مفت پلاٹ دینے کی اسکیم شروع کر دی”

مریم نواز کابے گھر افراد کیلئےمفت پلاٹ دینے کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےضرورت منداور ناداربے گھر افراد کیلئے 3مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا۔
پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغازہو گیا۔
پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33سکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے۔
، راولپنڈی ڈویژن کے 4اضلاع میں 5سکیموں میں 658تین مرلہ کے پلاٹ دئیے جائیں گے۔
فیصل آباد ڈویژن کے 5اضلاع کی 4سکیموں میں 288تین مرلہ پلاٹ ملیں گے۔
، لاہور ریجن کے 3اضلاع کی 5سکیموں میں 518 تین مرلہ پلاٹ دئیے جائیں گے۔
،بھکر ریجن کی 7سکیموں میں 131 تین مرلہ پلاٹ دئیے جائیں گے ،۔
ملتان ریجن کے 5اضلاع کی 9سکیموں میں 270 تین مرلہ پلاٹ دئیے جائیں گے۔
بہاولپور ریجن کی 3سکیموں میں 27تین مرلہ پلاٹ دئیے جائیں گے۔
حضرو،اٹک،جہلم،گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں تین مرلہ سکیم کے تحت پلاٹ ملیں گے ،۔
فری پلاٹ سکیم میں چنیوٹ ماموں کانجن،سلانوالی،جھنگ،پتوکی،اوکاڑہ،رینالہ خورد،بھکر،خوشاب،لیہ بھی شامل ہیں۔
، وہاڑی،لودھراں،ساہیوال،چیچہ وطنی،فورٹ منرو،راجن پو،بہاولپور اور بہاولنگربھی تین مرلہ سکیم بھی شامل ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں