“نیپرا میں چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی درخواست پر 12 فروری کو سماعت”
وفاقی حکومت نے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے بجلی کے رعایتی ٹیرف سے متعلق نیپرا سے رجوع کرلیاہے ۔
درخواست میں الیکڑک وہیکلز چارجنگ اسٹیشنز کیلئے بنیادی ٹیرف میں 23 روپے 57 پیسے فی یونٹ کمی تجویز دی گئی ہے۔
، حکومت کا مؤقف ہے کہ موجودہ اور رعایتی ٹیرف کا فرق کراس سبسڈی سے پورا کیا جائے گا۔
نیپرا میں درخواست الیکڑک چارجنگ اسٹیشنز کے رعایتی ٹیرف کی پالیسی گائیڈ لائنز پر دائر کی گئی ہے۔
چارجنگ اسٹیشنز کیلئے بنیادی ٹیرف میں تئیس روپے ستاون پیسے فی یونٹ کمی تجویز کی گئی ہے۔
درخواست کے مطابق الیکڑک وہیکل پالیسی کے دوہزار تیس تک کے ہدف کیلئے ریٹ تجویز کیا گیا ہے۔
موجودہ اور رعایتی ٹیرف کا فرق کراس سبسڈی سے پورا کیا جائے گا۔
نیپرا میں حکومتی درخواست پر بارہ فروری کو سماعت ہو گی۔
حکومت نےالیکٹرک وہیکلزچارجنگ اسٹیشنز کیلئے چوالیس فیصد کم رعایتی ٹیرف کا اعلان کر رکھا ہے۔
الیکڑک چارجنگ اسٹیشنز سے سفری اخراجات میں تین گنا تک بچت ہوسکے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں