“پاکستان بزنس کونسل کا چین کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر بات چیت کا مشورہ”
حکومت چینکیساتھ تجارتی معاہدوں پر بات چیت کرے، بزنس کونسل
پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) نے مسابقتی ممالک کے ساتھ برآمدی مراعات کے جامع بینچ مارکنگ کی سفارش کرتے ہوئے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خاص طور پر چین کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر دوبارہ بات چیت کرے۔
حکومت نے برآمدات کا ہدف 60 ارب ڈالر مقرر کیا ہے، جسے 3 سال میں حاصل کیا جائے گا۔
پاکستان بزنس کونسل نے کہا کہ اس قابل ستائش مقصد میں علاقائی طور پر غیر مسابقتی توانائی کی لاگت، زیادہ ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکسوں سے کیش فلو کا بوجھ شامل ہیں۔
پی بی سی کے چیف ایگزیکٹو احسان ملک نے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی بات کو سن کر کونسل کے ارکان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔
، لیکن اس سے جنوبی ایشیائی ہمسایہ ممالک میں ٹیرف کے مقابلے میں فرق برقرار رہ سکتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں