ڈیجیٹل کرنسیوں کو ریگولیٹ کرنے پر کام جاری ہے، وزیراعظم

  • “وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت ڈیجیٹل کرنسیوں کو ریگولیٹ کرے گی”

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ڈیجیٹل کرنسیوں کو ریگولیٹ کرنے پر کام کر رہی ہے۔
اقتصادی مشاورتی کونسل (ای اے سی) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل کرنسیوں کے ریگولیشن کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔
وزیراعظم آفس کے ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ وزیر اعظم کو یقین ہے کہ دنیا ڈیجیٹل کرنسیوں کی طرف مائل ہو رہی ہے۔
، لہٰذا انہوں نے کہا کہ ہم ڈیجیٹل کرنسیوں کے استعمال کے فوائد اور نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ایک سرکاری پریس ریلیز کے مطابق اقتصادی مشاورتی کونسل کے ارکان نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
اور معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم تجاویز پیش کیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں