آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں،اویس لغاری

“آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں، اویس لغاری کا اہم بیان”

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے پاور سیکٹر انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی۔
توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور حکومتی پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق وفد میں آئی ایم ایف، اے ڈی بی، آئی ایف سی، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن، کے ایف ڈبلیو، جرمن سفارتخانہ، ایف سی او ڈی، یو این ڈی پی اور ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے نمائندے شامل تھے۔
وفاقی وزیر نے وفد کو بتایا کہ حکومت اب مزید بجلی نہیں خریدے گی۔
نیٹ میٹرنگ کی ریشنلائزیشن سے صارفین پر 150 ارب روپے کا بوجھ کم ہوگا۔
آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات شفاف انداز میں ہورہے ہیں۔ وفد نے حکومتی اصلاحات کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں