اسحٰق ڈار کا امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز سے ٹیلی فون

امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا اسحٰق ڈارکو ٹیلیفون

امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈارکو ٹیلی فون کیا ہے۔
اور دہشت گردی کے خلاف حکومت پاکستان کی کوششوں پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تعریف اور شکریہ ادا کیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم محمد اسحٰق ڈار نے قومی سلامتی کے مشیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ سمیت امریکا کے ساتھ اپنے دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات کو استوار کرنے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں امریکا کے ساتھ تعاون جاری رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مائیکل والٹز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان میں پیچھے چھوڑے گئے۔
امریکی فوجی سازوسامان کو واپس لینے کے اعلان کو بھی سراہا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں