امن مذاکرات کیلئے یوکرین سے بات چیت مشکل ہے:ٹرمپ

امن مذاکرات میں یوکرین سے بات چیت مشکل ہے: امریکی صدر ٹرمپ کی تشویش

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات کیلئے ر وس سےزیادہ یوکرین سے بات چیت مشکل لگ رہی ہے۔
امریکی صدرنے کہا کہ روس وہی کررہا ہے جواس حالت میں کوئی دوسرا ملک کرتا ہے، مضبوط اپوزیشن میں ہونے کے باوجود روس معاہدے کےلیے تیار ہیں۔
، یوکرین کوراضی کرنازیادہ مشکل نظر آرہا ہے، یوکرین جنگ ختم کرانا ضروری ورنہ تیسری عالمی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے۔
ٹرمپ نے اس سے قبل روس پرمزید پابندیوں اورمحصولات پرغور کاعندیہ دیا تھا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نےایران کوڈیل کی پیشکش کردی۔
،امریکی صدر ٹرمپ کا ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے نام خط ، ٹرمپ نےخط میں نیوکلیئر ڈیل پرایران سے مذاکرات کی خواہش کااظہار کیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں