“وزیر خزانہ کا اعلان: شوگر ملز کے لیے ایف بی آر کا جدید مانیٹرنگ سسٹم”
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے شوگر ملز میں مانیٹرنگ نظام قائم کیا ہے۔
، شوگرملزکی مکمل مانیٹرنگ کےلیےجدیدنظام کوبروئےکار لایا جارہا ہے۔
وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ فروری میں ریکارڈ 3.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی ہیں،۔
سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ہمارے سفیر اور لائف لائن کا درجہ رکھتے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ مالی سال میں ترسیلات زر بلند ترین سطح پر رہیں گی اور مجموعی طور پر 36 ارب ڈالر موصول ہونی کی توقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تمام سرویز کاروبار اور صارفین کے اعتماد میں اضافے کی نشاندہی کررہے ہیں-
، صنعتی سرگرمیوں میں تیزی بھی اس بات کی نشاندہی کررہی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں