بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا اہم آپریشن
جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن
بولان میں جعفر ایکسپریس پر کالعدم بی ایل اے کا حملہ، متعدد مسافر جاں بحق، سینکڑوں یرغمال۔
، 350 سے زائد مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا- دہشت گرد پہاڑوں کی طرف فرار۔
بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس کے 350 سے زائد مسافروں کو بازیاب کرالیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ڈھاڈر کے مقام پر شہریوں کو ٹارگٹ کیا، ٹرین کو ٹنل میں روک کرمسافروں کو یرغمال بنایا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بولان پاس، ڈھاڈر کے مقام پر دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا۔
دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس کو ٹنل میں روک کر400 مسافروں کو یرغمال بنایا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انتہائی دشوار گزار اور سڑک سے دور ہونے کے باوجود سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے جعفرایکسپریس کے350 سے زائد مسافروں کو بازیاب کرا لیا۔
دہشتگرد پہاڑوں کی طرف فرار ہوگئے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق جعفرایکسپریس میں اکانومی کلاس میں 235 مسافروں کی ریزرویشن تھی۔
اے سی ایل میں 41 اور اے سی بی میں 24 مسافر تھے جبکہ اے سی سلیپر میں 6 مسافر سوار تھے۔
محکمہ ریلوے کے ترجمان شاہد رند کے مطابق کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل اورپشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی سبی پر روک دیا گیا تھا۔
سبی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں