محکمہ زراعت ، پولیس کا چھاپہ، ایک کروڑ سے زائد مالیتی جعلی کھاد برآمد

“ملتان میں جعلی کھاد کی فروخت، محکمہ زراعت کی سخت کارروائی”

ملتان(خصوصی رپورٹر )محکمہ زراعت توسیع کی ٹیم نے پولیس پارٹی کے ہمراہ  سدرن  بائی پاس ملتان کے قریب واقع ایک غیرقانونی سٹور پر چھاپہ مارا۔
کامیاب چھاپہ کے نتیجہ میں جعلی ایس او پی کے 365 اور ایم او پی کھاد کے 597 بیگ برآمد کرلئے۔
پکڑی گئی جعلی کھاد کی مالیت 1کروڑ  16 لاکھ 64 ہزار روپے بنتی ہے۔
موقع سے 1 ملزم  راحیل رفیق گرفتار کرلیا۔ملزم جعلی کھادیں تیارکرکے مارکیٹ میں فروخت کررہا تھا۔
اسسٹنٹ فرٹیلائزر کنٹرولر اللہ رکھا سندھو نے جعلی کھادوں کو قبضہ میں لے کر حوالہ پولیس کردیا۔
موقع پر جعلی میٹیریل کے نمونہ جات حاصل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے۔
جبکہ 2 ملزمان  رانا محمد عارف(مالک کھاد) اور راحیل رفیق کیخلاف مقدمہ کے اندارج کیلئے تھانہ ممتاز آباد میں استغاثہ دائر کردیا۔
ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی ہدایت پر محکمہ زراعت زرعی مداخل میں ملاوٹ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے اصول پر عمل پیرا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں