دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بڑی تبدیلیاں متوقع

پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ: اسکواڈ میں اہم تبدیلیاں، شاداب خان کو کپتان بنانے کا امکان

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے اسکواڈ میں کون کون ہوگا؟
چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہے۔
اور دورے کے لیے ممکنہ پاکستانی اسکواڈ سامنے آگیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ شاداب خان کو ٹی20 فارمیٹ کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔
اور بابراعظم اور نسیم شاہ کو ٹی20 سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔
مجموعی طور پر دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اسکواڈ میں محمد حارث، عرفان خان، محمد وسیم جونیئر، سفیان مقیم، جہانداد خان، عاکف جاوید، عمیر بن یوسف، عبد الصمد، حسین طلعت اور محمد علی کی شمولیت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی20 اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں