آئی ایم ایف کا پاکستان سے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کا مطالبہ

پاکستان نے آئی ایم ایف کو ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کی یقین دہانی کرادی

آئی ایم ایف کا ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کا مطالبہ
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان نے ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام پر جائزہ مذاکرات شروع ہوگئے۔
7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی اگلی قسط کے حصول کےلیے مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے۔
پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے میں پالیسی سطح کی بات چیت ہو گی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔
جس پر حکام نے پراپرٹی کی غلط مالیت ظاہر کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی تیاریاں کرلیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کیا جائے گا،۔
پراپرٹی کی غلط مالیت ظاہر کرنے پر قید اور جرمانے کی سزائیں ہوںگی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں