نشتر: ریکوری معاملات میں تاخیر، سیکرٹری ہیلتھ کا انتظامیہ پر دبائو بڑھنے لگا

“نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ریکوری کے معاملات کی تاخیر، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کا انتظامیہ پر دباؤ”

ملتان(جنرل رپورٹر)نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں ریکوری کے معاملات میں مسلسل تاخیر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کا انتظامیہ پر مزید دباو بڑھنے لگا نشتر یونیورسٹی کے ہاسٹلز کی میس اور کینٹین کے معاملات بدستور اسسٹنٹ سعید اور سینئر کلرک نوید کے حوالے کینٹین اور میس کی ریکوری کے معاملات دونوں اہلکاروں کی وجہ سے ہیلتھ سیکرٹریت میں بھی گونجنے لگے۔
وی سی نشتر بھی معاملے پر خاموش ہو گئیں زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کچھ روز قبل لاہور میں ہونے والی ایک میٹنگ میں سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے نشتر کے انتظامی افسران کی سرزنش کرتت ہوئے ان کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے ریکوری کے معاملات کو بہتر بنائیں۔
زرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے بجلی کے بلوں کی ریکوری کے معاملات میں سستی پر نشتر کے افسران سے برہمی کا اظہار کیا تھا اسی طرح ملازمین کے تہائشی کوآرٹرز کے بارے میں کہا کہ تمام ہسپتالوں نے رہائشی کواڑٹرز کے ریٹس کو ریوائز کیا ہے نشتر میں کیوں نہ کیا گیا ہے۔
اس مد میں بھی خاصا نقصان ہو رہا ہے اور تیسرا اہم معاملہ نشتر ہاسٹلز کی میس اور کینٹین کی ریکوری کا تھا جس پر کہا گیا کہ پہلے کی طرح ان کینٹین اور میس اھ کرایہ کیوں نہ لیا جا رہا ہے اور اس مد میں کتنی ریکوری کب سے باقی ہے۔
یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ اسسٹنٹ سعید اور سینئر کلرک نوید اندر خانہ نشتر ہاسٹلز کی کینٹین اور میس کو نو پرافٹ نو لاس پر ایک پروفیسر کی آشیر باد سے چلا رہے ہیں

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں