ٹڈاپ سکینڈل: گیلانی باعزت بری ،جھوٹے مقدمات بنانیوالوںکو منہ کی کھانا پڑی :رہنما پی پی ملتان

“سید یوسف رضا گیلانی کی باعزت بریت پر پیپلزپارٹی کے عہدیداران کا بیان”

ملتان(خصوصی رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، جنوبی پنجاب کے چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاھین، سٹی صدر ملک نسیم لابر، ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، سٹی سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری یاسین نے پڈاپ اسکینڈل کیس میں 3 مقدمات میں چیئرمین سینٹ آف پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کے باعزت بری ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ میڈیا بیان میں کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ جھوٹے مقدمات بنانے والوں کو منہ کی کھانا پڑی جھوٹے مقدمات بنانے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے کہ ایسے مقدمات سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے خاندان نے ہمیشہ عوامی سیاست کی ہے۔
اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ان کی کاوشوں پر وسیب سمیت پورا ملک فخر کرتا ہے ماضی میں بھی سید یوسف رضا گیلانی پر ایک من گھڑت مقدمہ بنایا گیا تھا جس میں ان کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے نوکریاں کیوں دیں اس جھوٹے کیس کی پاداش میں سید یوسف رضا گیلانی کو 5 سال پابند سلاسل رکھا گیا بلا آخر عدالت سے با عزت بری ہوئے تھے عوام کی خدمت کرنے والے ہمیشہ سرخرو ہوتے ہیں بطور وزیراعظم پاکستان بھی ان کو صرف اس جرم کی پداش میں ناہلی کی سزا سنائی گئی کہ انہوں نے اپنی پارٹی، قیادت اور آئین سے وفا کیوں نبھائی ہے۔
اور سوئس عدالت کو صدر پاکستان کے خلاف خط نہ لکھ کر آئین سے انحراف کیوں نہیں کیا اور انہوں نے سرائیکی وسیب کی الگ شناخت کیلئے جدجہد کرتے ہوئے سینٹ سے ریزرویشن کیوں پاس کروائی لیکن سید یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم کی سیٹ قربان کر کے وفا ایسی نبھائی کہ جس کی سیاسی تاریخ میں مثال ملنا مشکل ہے اور نااہلی کے بعد دوبارہ عوام کی عدالت میں آئے اور اللہ نے عزت سے ایسا نوازا کہ چیئرمین سینٹ آف پاکستان بن گئے انہوں نے مزید کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی نے ہمیشہ آئین و قانون کا احترام کیا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر میں بطور چیئرمین ضلع کونسل، بطور وفاقی وزیر، بطور سپیکر قومی اسمبلی، بطور وزیراعظم پاکستان آئین و قانون کے مطابق ذمہ داریاں نبھائیں اور اب بھی بطور چیئرمین سینٹ آف پاکستان وہ اپنی ذمہ داریاں آئین و قانون کے مطابق ادا کر رہے ہیں ۔
یہی وجہ ہے کہ مخالفین ان پر جھوٹے مقدمات بناتے ہیں لیکن ہمیشہ سچ کا بول بالا ہوتا ہے اور سید یوسف رضا گیلانی با عزت بری ہوتے ہیں آج کے دن پیپلزپارٹی ملتان سمیت پورا وسیب بلکہ ملک کے کونے کونے میں بسنے والے پیپلزپارٹی کے جیالے، عہدیدران و کارکنان سید یوسف رضا گیلانی کو باعزت بری یونے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور ہم سب ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں