محمد یوسف دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار

محمد یوسف کا دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہونے کا اعلان

حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر ہونے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد یوسف کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ محمد یوسف نے ذاتی وجوہات کی بنا پر نیوزی لینڈ نہ جانے کا فیصلہ کیا،۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے اپنے اس فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد یوسف کے متبادل کے طور پر کسی کی تقرری نہیں کی جائے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 12 مارچ کو نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔
، پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں 5 ٹی20 انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں