لاہور ہائی کورٹ میں مریم نواز کے 60 صفحات کے اخباری اشتہار کیخلاف درخواست پر سماعت
لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے 60 صفحات کے اخباری اشتہار کے خلاف درخواست پر ڈی جی پی آر اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچڑ کی درخواست پر سماعت کی۔
اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ 26 فروری کو سرکاری خزانے سے تمام اخبارات میں مریم نواز کا 60 صفحات کا اشتہار جاری ہوا۔
درخواست گزار نے استدعا کی مریم نواز کی 60 صفحات پر مشتمل اخباری اشتہار کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
، مریم نواز کی سرکاری پیسے سے تشہیر کو روکا جائے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اشتہاری مہم کی مد میں خرچ کی گئی رقم وصول کی جائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں