حکومت نے اب معاشی سفارتکاری کا فیصلہ کیا ہے، نائب وزیراعظم

معاشی سفارتکاری کا نیا دور: پاکستان کا عالمی چیلنجز سے مقابلہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔
اور اب حکومت نے معاشی سفارتکاری کا فیصلہ کیا ہے۔
نائب وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ 4 مارچ 2024 کو وزیراعظم نے جب حلف لیا ۔
تو اس سے پہلے قوم نے دیکھا کہ نواز شریف کی سربراہی میں وہ معیشت جو دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بن گئی تھی گرکر 47ویں معیشت بن گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔
، تاہم جب حکومت سنبھالی تو بہت سے چیلنجز تھے۔
، معاشی چینلجز کے ساتھ ساتھ سفارتی چینلجز بھی تھے، کہا جاتا تھا کہ پاکستان تنہائی کا شکار ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان شہباز شریف کی قیادت میں سفارتی چینلج کو کامیابی سے عبور کرچکا ہے۔
، پاکستان اس وقت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن بن گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں