“ملتان بار ایسوسی ایشن کے وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات”
ملتان ( خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک جاوید ڈوگر اور جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد کی قیادت میں ایگزیکٹیو کمیٹی کے وفدنے چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس محمد یحیی آفریدی سے ملاقات کی وفد میں نائب صدر محمد خالد خان بلوچ،جوائنٹ سیکرٹری محمد عرفان آرائیں،فنانس سیکرٹری محمد جلال آرائیں،لائبریری سیکرٹری رانا محمد شاہد نسیم،آڈیٹرملک اکمل سندیلہ اور ممبران مجلس عاملہ اعجا احمد انصاری،جاوید اقبال ملک،عبدالرئووف قادری،ریاض حسین رجوانہ،سید حیدر رضا کاظمی،ندیم الدین قریشی،کاشف عباس،محمد فاروق گاگرا،محمد وسیم کھوکھر اور ملک منیر احمد بھی شریک تھے۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک جاوید ڈوگر اور جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمدنے ملاقات میں چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس یحیی آفریدی کو بار اور وکلاء کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جلد انصاف کی فراہمی اور سائلین و وکلاء کے لئے بنچ کی طرف سے کئے جانے والے تمام اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔
اور انہیں ملتان بار میں وکلاء سے خطاب کی دعوت دی ۔چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس یحیی آفریدی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد انصاف کی فراہمی اور قانون و انصاف کی حاکمیت کے لئے بار اور بنچ کے مثبت کردار کو سراہا انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان بھر کی بارز اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں