یونین آف جرنلسٹس عہدیداران کا اعلان، محبوب حسین چغتائی صدرنامزد

“ملتان یونین آف جرنلسٹس 2025-26 کی نو منتخب قیادت کا اعلان”

ملتان(نمائندہ خصوصی ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(ورکرز)کی مرکزی صدرڈاکٹرسعدیہ کمال اورمرکزی جنرل سیکرٹری شاہدعلی نےملتان یونین آف جرنلسٹس کےیونٹ کومتحرک کرتےہوئے ملتان یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران برائے 2025-26 کونامزد کردیا جس میں ملتان میڈیا ورکرز گروپ کے سربراہ محبوب حسین چغتائی صدرنامزد ہوگئے۔
، جبکہ جی آر گرمانی سنئیرنائب صدر ،رانا محمد عمران ،شازیہ بھٹی نائب صدور کے عہدوں پرنامزد ہوئے۔
محمد عبداللہ جنرل سیکرٹری، نیلم مقبول جوائنٹ سیکرٹری اور زمان نقوی جوائنٹ سیکرٹری نامزد ہوئے۔ تنظیم کے مالی امور کی ذمہ داری سرفراز علی کو فنانس سیکرٹری کے طور پر سونپی گئی، جبکہ نیاز گل کو سیکرٹری اطلاعات اور ایڈووکیٹ جاوید اقبال تھہیم کو لیگل ایڈوائزر مقرر کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ریاض حسین بیگ کو چیئرمین ایگزیکٹو کونسل منتخب کیا گیا۔
، جبکہ گورننگ باڈی میں محسن خلجی، سلیم بھٹی، ملک منیر، سعید خان، سبحان قریشی، محسن محبوب چغتائی، دلزیب آکاش، ارشد علی، جعفر حسین، زرناز گل، شیخ شاہد اقبال، احمد حسن شاہ اور اسفند محبوب چغتائی شامل ہیں۔
اس تاریخی کامیابی پر صحافی برادری نے ملتان میڈیا ورکرز گروپ کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ نو منتخب قیادت صحافیوں کے حقوق اور آزادی صحافت کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں