کوئی بھی منافع خور سزا سے بچ نہ پائے:وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی منافع خور سزا سے بچ نہ پائے اور کوئی بے گناہ زیر عتاب نہ آئے۔
، حکومت ماہ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں رمضان المبارک کے دوران اشیاءے خورونوش ارزاں قیمتوں پر فراہم کرنے کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
وزیراعظم نے رمضان المبارک میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے اور عوام کے لیے اشیائے ضروریہ کی کم نرخوں پر دستیابی کے حوالے سے کمیٹی اور اسلام آباد انتظامیہ کی کاکردگی کو سراہا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوامی نمائندے اور وفاقی وزرا سستی اشیائے ضروریہ کی عوام کو فراہمی کے لیے اسلام آباد میں قائم رمضان بازار، سہولت اسٹال اور دیگر مختص مقامات کے دورے یقینی بنائیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں