جلد ترقی یافتہ ممالک میں اپنا مقام حاصل کرینگے،نائب وزیراعظم

“نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا عزم، پاکستان کا ترقی یافتہ ممالک میں مقام حاصل کرنا”

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بعض قوتوں کو ہماری ایٹمی صلاحیت ہضم نہیں ہورہی۔
یہ لوگ پاکستان کو دیوالیہ دیکھنا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے ہیڈ کوارٹرز کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا مافیاز نے ہمیشہ ملکی ترقی کی راہ رکاوٹیں کھڑی کیں۔
2013 میں پاکستان کو میکرو اکنامک طور پر غیر مستحکم ملک قرار دیا گیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ 2018 میں ہم دنیا کی 24 ویں معیشت اور جی 20 ممالک میں شمولیت سے صرف چند قدم پیچھے تھے کہ اس سفر کو روک دیا گیا۔
بعض قوتیں ایک بار پھر ملک کے ڈیوالیہ ہونے کے خواب دیکھ رہی ہیں جو ہم پورے نہیں ہونے دیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں