“نشتر ہسپتال میں ادویات کا بحران: مریض اور لواحقین مشکلات کا شکار”
ملتان(جنرل رپورٹر)مالی بحران کے شکار نشتر ہسپتال میں ادویات کا بحران شدت اختیار کرنے لگا آوٹ ڈور اور ان ڈور وارڈز کے ساتھ ساتھ جنرل آپریشن تھیٹر میں بھی ادویات کی شدید قلت کی وجہ سے مریض اور ان کے لواحقین خوار ہونے لگے ہیں۔
آپریشن کے عین وقت پر ہی مریضوں کے لواحقین کو باہر سے سامان خریدنے کے لئے پرچی تھما دی جانے لگی ہے دوسری جانب نشتر انتظامیہ سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہی ہے زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس وقت بھی نشتر ہسپتال ملتان کے جنرل آپریشن تھیٹر میں ناٹ ایویل ایبل (این اے)سامان کی فہرست میں کل 23 آئٹمز شامل ہیں۔
انجیکشن کیٹا من،انجیکشن ڈورمیکم،سکن سٹیپلر،ہینڈ سینی ٹائزر،سپرنگ ڈرین سسٹم،بلیڈر واش 60 ایم ایل،انجیکشن ایڈرنالم،سپون گوسٹون،پائیو ڈین سکرب،ٹی ٹیوب 16 نمبر،انڈر واٹر سیل بوتل۔انجیکشن labetalol انجیکشن hydralazin,d سرجیکل گلوز،انجیکشن ایٹروپن،انجیکشن سولو کارٹیف،لگنو گین جیل،پائیو ڈین سلوشن،انجیکشن لاریس،آئی وی لائین 22 جی سمیت دیگر آئٹمز شامل ہیں زرائع کا کہنا ہے کہ ایسے مریض جو صحت سہولت کارڈ پر زیر علاج ہیں۔
ان سے بھی کچھ ادویات عین وقت پر باہر سے منگوائی جاتی ہیں اور مریض وہ ادویات قیمت دے کر خریدنے پر مجبور ہیں اس بارے میں مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ نشتر انتظامیہ جلد سے جلد ادویات کی خریداری کرے تاکہ ان کو نشتر سے ہی تمام تر ادویات مل سکیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں