نشتر ہسپتال ہڑتال: گرینڈ ہیلتھ الائنس کا حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم

  • نشتر ہسپتال ہڑتال کی دھمکی: حکومت کے لیے اہم فیصلہ

ملتان(جنرل رپورٹر) گرینڈ ہیلتھ الائنس کی نشتر ہسپتال سے شعبہ جات بند کر کے نشتر 2 منتقل کرنے کے معاملے پر میٹنگ ، حکومت کو نوٹیفیکیشن واپس لینے کیلئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم ، اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو جمعرات سے نشتر ہسپتال آوٹ ڈور میں مکمل ہڑتال کریں گے۔
، گرینڈ ہیلتھ الائنس ،تفصیل کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس نشتر ہسپتال ملتان کی میٹنگ گزشتہ روز نشتر ہسپتال کے اکیس نمبر وارڈ میں پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی سربراہی میں منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر عمران حیدر قیصرانی ،ڈاکٹر وقار نیازی ، ڈاکٹر شیخ عبد الخالق ، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر ، ڈاکٹر اشفاق صدیقی۔ ڈاکٹر شہزاد ملانہ ، ڈاکٹر میاں خضر ،آرتھوپیڈک و نیوروسرجری کے ڈاکٹرز،ینگ ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکس ،نرسز و دیگر تنظیموں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر گرینڈ ہیلتھ الائنس نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ نشتر ہسپتال سے شعبہ جات بند کر کے نشتر 2 منتقل کرنے کا فیصلہ حکومت نے 48 گھنٹے میں واپس نہ لیا تو جمعرات سے نشتر ہسپتال آوٹ ڈور میں مکمل ہڑتال کر دیں گے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ نشتر ہسپتال سے آرتھو پیڈیک اور نیورو سرجری کسی صورت بند نہیں ہونے دیں گے۔
نشتر 2 علیحدہ ہسپتال ہے اس کا علیحدہ عملہ اور بجٹ ہونا چاہئے ان اڑتالیس گھنٹوں کے دوران کمیونٹی کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو جمعرات سے نشتر ہسپتال کے آوٹ ڈور میں ہڑتال کر دیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں