پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید احمد کا نیا عہدہ: بہاء الدین زکریا یونیورسٹی سینڈیکیٹ ممبر
ملتان( خصوصی رپورٹر )پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید احمد کو بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا رکن نامزد کر دیا گیا۔
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اس تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن گورنر پنجاب، چانسلر کی منظوری سے جاری کر دیا ہے۔
ڈاکٹر محمد جاوید احمد کو ڈین کی کیٹگری سے سینڈیکیٹ کا ممبر نامزد کیا گیا ہے۔
اس اہم نامزدگی پر یونیورسٹی کے تعلیمی و انتظامی حلقوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے یونیورسٹی کی بہتری میں اہم کردار ادا کریں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں