پنجاب میں تھیلیسیمیا کا خاتمہ: سید علی حیدر گیلانی کی جانب سے تاریخی بل
ملتان ( سپیشل رپورٹر) چیئرمین پنجاب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سید علی حیدر گیلانی کا پنجاب میں تھیلیسیمیا کے خاتمے کیلئے اپنے دادا سید علمدار حسین گیلانی کی برسی کے دن پر انقلابی قدم۔سید علی حیدر گیلانی نے خطرناک بیماری تھیلیسیمیا کی روک تھام اور آگاہی کیلئے اسمبلی کمیٹی میں بل پیش کر دیا۔
بل میں یہ تجویز کیا گیا ہے پنجاب حکومت تھیلیسیمیا کی تشخیص اور بچاؤ سے متعلق گائیڈ لائنز ، آگاہی لٹریچر ، پالیسز شائع کرے تھیلیسیمیا سے بچاؤ اور روک تھام کیلئے موروثیت کے کردار (جینیٹک ) کی آگاہی پر کام کیا جائے ۔حکومت اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں تھیلیسیمیا کے ٹیسٹ کرنے کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سیٹ اپ تشکیل دیا جائے ۔
شادی سے پہلے تھیلیسیمیا بلڈ ٹیسٹ کروانے کے اقدامات کئے جائیں۔ ایسے جوڑے جو تھیلیسیمیا کے مرض کے کیرئر رکھتے ہیں انکے مکمل بلڈ ٹیسٹ کئے جائے ۔اگلی نسل کو تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض سے بچانے کیلئے حمل سے پہلے بلڈ ٹیسٹ کا فروغ دیا جائے۔
سید علی حیدر گیلانی کا ہیلتھ کے حوالے سے یہ ویژن انکے دادا سید علمدار حسین گیلانی کے بطور وزیر صحت پنجاب میں صحت کے حوالے سے کئے گئے اقدامات جیسا کہ نئے ہسپتالوں کی تعمیر ، ڈاکٹر ز کی کمی کو اپنی بہترین پالیسی سے پورا کرنا، وکٹوریہ کالج بہاولپور میں ایل ایس ایم ایف کالج کی بنیاد کے زریعے کورسز کا اجراء جیسے تاریخی اقدامات کی یاد دلاتا ہے۔
سید علمدار حسین گیلانی کی برسی کے دن پر صحت کے حوالے سے کمیٹی میں انکے پوتے سید علی حیدر گیلانی کی طرف سے بل پیش کرنا گیلانی خاندان کی نسل در نسل پاکستان کیلئے تاریخی خدمات کو اجاگر کرتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں