“پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے رمضان میں بارشوں کا الرٹ: مکمل تفصیلات”
پی ڈی ایم اے پنجاب کارمضان المبارک میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری
پی ڈی ایم اے پنجاب نے رمضان المبارک میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیاہے ۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 9 سے 16 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے ۔
جبکہ مری ،گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔
ترجمان کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کمشنرز و ڈپٹی کمشنر کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
واسا، ریسکیو،محکمہ آبپاشی،لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیاہے ۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی ،جہلم، اٹک ،چکوال ،سرگودھا ،میانوالی، خوشاب اور منڈی بہاوالدین ، لاہور،شیخوپورہ ،حافظ آباد،گوجرانوالہ، گجرات ،سیالکوٹ ،نارووال فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے ۔
ملتان، ڈیرہ غازی خان ،راجن پور،اوکاڑہ، بہاولنگر ،بہاولپور ،خانیوال لیہ، بھکر میں بھی بارش ہو سکتی ہے ۔
شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں