“ملتان کنٹونمنٹ بورڈ تجاوزات مہم: چھوٹے دکانداروں کے خلاف کارروائی”
ملتان( وقائع نگار) کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کی جانب سے تجاوزات کے خلاف جاری مہم مبینہ طور پر مک مکا کی نظر ہوگئی انفورسمنٹ سیل نے کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے میں چھوٹے دکانداروں کے تھڑے مسمار کرکے مبینہ طور پر منتھلی ، ایونٹس کے اخراجات اٹھانے والے اور تحائف دینے والوں کو کھلی چھٹی دے دی رکھی ہے ۔
پرنس ڈیپارٹمنٹل اسٹور ، انصاف فیبرکس ، رنگ علی بوتیک کے مالکان سمیت درجنوں طاقتور پلازہ اور کمرشل تعمیرات کے مالکان کو کھلی چھٹی دے دی گئی ذرائع کے مطابق ملتان کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف شروع جاری مہم غریبوں ریڑھی مالکان ، خوانچہ فروشوں اور چھوٹے دکانداروں کو ٹارگٹ کرکے مہم کامیاب کرنے یا پروپیگنڈہ شروع کر رکھا ہے اندر خانہ کنٹونمنٹ بورڈ کے اہلکاروں نے من پسند کاروباری حضرات کو تجاوزات کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔
انھوں نے کہا گزشتہ دنوں کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کے احکامات پر غیر قانونی طور بنائے گئے تھڑے توڑنے کی مہم شروع کی گئی لیکن یہ کاروائی صرف غریب اور کنٹونمنٹ بورڈ کے کرتا دھرتا تک رسائی نہ رکھنے والوں تک محدود تھی کاروائی کے دوران بھی مبینہ طور پر پر مک مکا کرکے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے دکانوں اور پلازوں کے آدھے تھڑے تو معمولی طور پر توڑے گئے جبکہ بقیہ حصوں کو ہاتھ تک نہیں لگایا گیا اس معمولی توڑ پھاڑ کی تصاویر بنا کر اعلی حکام کو طاقتور کاروائی کا تاثر دیا گیا ۔
جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ کے معروف برانڈ اور طاقتور دکانداروں کو پوچھا تک نہیںانھوں نے کہا گیا کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ بھی از خود اس طرح کی کاروائی کے بارے میں آگاہ ہے لیکن انفورسمنٹ سیل کے خلاف کاروائی نہیں کرتی انھوں نے کہا طاقتور کمرشل پلازوں کے مالکان اور معروف برانڈز کے بزنس سے وابستہ مبینہ طور پر کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کے احکامات پر مختلف ایونٹس کے اخراجات برداشت کرتے ہیں جبکہ تحائف بھی پہنچاتے ہیں اس لیے ان برانڈز کے بزنس سے وابستہ کاروباری شخصیات کو تجاوزات کی کھلی چھٹی ہوتی ہے۔
انھوں نے کہا ملتان کنٹونمنٹ بورڈ کے ایریا میں رنگ علی ، انصاف فیبرکس ، پرنس ڈیپارٹمنٹل اسٹورز سمیت درجنوں دکانوں کو سرے سے چھیڑا ہی نہیں گیا کیونکہ ان برانڈز سے وابستہ کاروباری شخصیات انفورسمنٹ سیل سمیت کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ کو رام کرنے کا ہنر جانتے ہیں اس حوالے سے آپ کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ سے موقف کے لیے رابط کیا گیا ٹو سیکرٹری بورڈ فیصل جدون نے مختلف ایشو کے موقف کے بات چیت کرتے ہوئے پوری بات سنے بغیر کال ڈراپ کر دی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں