“یوکرین کے ساتھ معدنیات کا معاہدہ: ٹرمپ کا بیان”
یوکرین کیساتھ معدنیات کامعاہدہ بہت اچھا ہے:ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم نے یورپ سے زیادہ یوکرین کونوازا، یوکرین کیساتھ معدنیات کامعاہدہ امریکا کیلئے بہت اچھا ہے۔
ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ کانگریس میں تقریر کے دوران معدنیات کےمعاہدے پر بات کروں گا، کینیڈ ا اورمیکسیکو کی کمپنیوں سے امریکا میں سرمایہ کاری کامطالبہ کرتاہوں۔
، امریکا اورتائیوان کی مینوفیکچرنگ کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پاگیاہے،تائیوانی کمپنی امریکا میں 100 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرناچاہتی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ تائیوانی کمپنی کی سرمایہ کاری سے20سے 25ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔
، یوکرینی صدر زیلنسکی کودوبارہ مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہونے پڑے گا،زیلنسکی کایوکرین میں جاری جنگ پر ر د عمل درست نہیں۔
،ارجنٹائین کے ساتھ آزاد تجارت کامعاہدہ کریں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں