وزیراعلیٰ پنجاب کا تاریخی فیصلہ: دیہی خواتین کے لئے اسپیشل بسیں چلانے کا اعلان

پنجاب حکومت کا دیہی خواتین کے لئے اسپیشل بس سروس کا آغاز

وزیراعلی پنجاب کا دیہی خواتین کیلئے اسپیشل بسیں چلانے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا ایک اور تاریخی اقدام سامنے آیا ہے۔
،جہاں پنجاب حکومت کی جانب سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی خواتین کے لئے اسپیشل بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے ہردیہی تحصیل سےڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر تک بس سروس شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےانٹرویلج ٹرانسپورٹ پلان بھی طلب کرلیا۔
،دوردراز اضلاع میں مرحلہ وار25بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنےکی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے دیہی خواتین کی ٹرانسپورٹیشن کے لئے جامع پلان طلب کر لیا۔
،ماس ٹرانزٹ سسٹم میں خواتین مسافروں کیلئے سبسڈی دینے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی۔
،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کا پہلا ویمن ٹرانسپورٹ سیلوشن پلان تیار کیا جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں