جامعہ زکریاسنڈیکیٹ کا اجلاس:پروفیسر ڈاکٹر علیم خان کا سنیارٹی کیس خارج کر دیا گیا

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سنڈیکیٹ اجلاس: اہم فیصلوں کی منظوری

ملتان (خصوصی رپورٹر) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں سنڈیکیٹ کا اجلاس، پروفیسر ڈاکٹر علیم خان کا سنیارٹی کیس خارج کر دیا گیا۔
، اجلاس میں ڈاکٹر ذیشان منظور (کامرس)، ڈاکٹر ابن حسن (کامرس)، ڈاکٹر فرحین زارہ (کامرس)، ڈاکٹر رضوان (آئی ایم ایس)، ڈاکٹر فراست کنول (آئی ایم ایس)، ڈاکٹر اعجاز (سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ)، ڈاکٹر حمیرہ لطیف (شعبہ سیکالوجی)، اور ڈاکٹر نجیب اللہ (بائیو کیمسٹری) کو غیر حاضری پر پیڈا ایکٹ کے تحت شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈاکٹر ذوالفقار علی (الیکٹریکل) اور ڈاکٹر حافظ ارشد کو بھی پیڈا ایکٹ کے تحت شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ اس ضمن میں جامعہ زکریا سینڈیکیٹ کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے کی۔ اجلاس میں معزز ممبران نے شرکت کی، جن میں مسٹر جسٹس سید شہباز علی رضوی، مسٹر جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی، سید علی حیدر گیلانی، پروفیسر ڈاکٹر محمد امان اللہ، ڈاکٹر آسیہ زوالفقار، ڈاکٹر محمد عثمان سلیم، اور ڈاکٹر محمد ساجد طفیل شامل تھے۔
آن لائن شرکت کرنے والے ممبران میں ڈاکٹر شاہ زیب عباسی بطور نمائندہ ایچ ای سی، مس زاہدہ اظہر بطور نمائندہ ایچ ای ڈی پنجاب، اور ڈاکٹر عامر شاہین رانجھا (فائنانس ڈیپارٹمنٹ) شامل تھے۔ اجلاس کے سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی اعجاز احمد نے سرانجام دیے۔اجلاس میں یونیورسٹی کے مختلف امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور متعدد اہم فیصلے منظور کیے گئے۔
اس موقع پر 14 اکتوبر 2024 کو ہونے والے اکیڈمک کونسل کے منٹس کی منظوری بھی دی گئی۔
جبکہ ایجنڈا میں شامل اہم فیصلے کئے گئے جن میں سہیل ایاز کا کیس پراجیکٹ ختم ہونے اور ایچ ای سی کی اینڈورسمنٹ نہ ہونے کی بنیاد پر خارج کر دیا گیا۔ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر جاوید سلیانہ کی درخواست منظور کر لی گئی، اب ان کی اے سی آر وائس چانسلر لکھیں گے۔ایڈمن افسر کا کیس مجاز اتھارٹی کو ریفر کر دیا گیا۔ڈاکٹر علی سعید کا میڈیکل بورڈ کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔
جہانزیب اکمل، اسسٹنٹ پروفیسر (انٹرنیشنل ریلیشنز) کی چھ ماہ کی اسٹڈی لیو منظور کر لی گئی۔
نجمہ خان، لیکچرار (فارمیسی) کی چھ ماہ کی چھٹی منظور کر لی گئی۔انجینئر محمد اسد کی چھ ماہ کی چھٹی کی درخواست بھی منظور کر لی گئی۔ پروفیسر ڈاکٹر علیم خان کا سنیارٹی کیس خارج کر دیا گیا۔ڈاکٹر ذیشان منظور (کامرس)، ڈاکٹر ابن حسن (کامرس)، ڈاکٹر فرحین زارہ (کامرس)، ڈاکٹر رضوان (آئی ایم ایس)، ڈاکٹر فراست کنول (آئی ایم ایس)، ڈاکٹر اعجاز (سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ)، ڈاکٹر حمیرہ لطیف (شعبہ سیکالوجی)، اور ڈاکٹر نجیب اللہ (بائیو کیمسٹری) کو غیر حاضری پر پیڈا ایکٹ کے تحت شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈاکٹر ذوالفقار علی (الیکٹریکل) اور ڈاکٹر حافظ ارشد کو بھی پیڈا ایکٹ کے تحت شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔
ڈاکٹر سائمہ کھوسہ (شعبہ اسٹیٹ) کا میڈیکل بورڈ کروانے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ ماریہ رفیق (باٹنی) کو غیر حاضری پر شوکاز جاری کر دیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر سلیم اختر، ڈاکٹر محمد اکرم (ریٹائرڈ)، ڈاکٹر شہزاد علی، اور محمد نواز (ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن) کے میڈیکل بلز منظور کر لیے گئے۔ایچ ای سی کی ہدایت پر ڈائریکٹر کوالٹی کو سنڈیکیٹ کا نان ووٹنگ ممبر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
پروفیسر آف ایمریٹس کے قواعد و ضوابط کو بھی باضابطہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں