رمضان 2025: 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان
20ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج 2025ء کے اجراء کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رمضان پیکیج کے اجراء کی تقریب میں شرکت کی،وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، عطاء اللہ تارڑاورعلی پرویزملک ،احسن اقبال ،شزافاطمہ خواجہ اور گورنرسٹیٹ بینک بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
تقریب میں رمضان پیکج2025کے حوالے سے خصوصی دستاویزی فلم دکھائی گئی، وزارت اطلاعات ونشریات کی طرف سے رمضان پیکج پربنائی گئی۔
خصوصی تعارفی ویڈیو بھی دکھائی گئی، وزیراعظم نے 20 ارب روپے کےرمضان ریلیف پیکیج 2025ء کا اجراء کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج 2025ء کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس بار رمضان پیکج میں شفافیت کو یقینی بنایاجائے گا۔
،40لاکھ مستحق خاندانوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے پانچ ہزاردئیے جائیں گے،40لاکھ خاندان اور 2کروڑ افراد مستفیدہوں گے۔
،گزشتہ سال کے 7ا ر ب کے رمضان پیکج کے مقابلے میں اس بار3 گنا بڑھایا،پیکج سے چاروں صوبوں،آزادکشمیراورگلگت بلتستان کے مستحق خاندان مستفیدہونگے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں