افغانستان کے ساتھ تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔
، ضلع کرم کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو چکا تھا۔
، رجیم چینج میں ساری توجہ پی ٹی آئی پر مرکوز کی گئی تھی، دہشت گردی اب پھیلنا شروع ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے،۔
فیصلہ سازوں کو ملک میں بدترین حالات کا اندازہ نہیں، افغانستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے ٹی او آرز بنا کر وفاق کو بھیجے ہیں۔
، وفاق کی جانب سے دو بار یاد دہانی کے باوجود مذاکرات کیلئے بنائے گئے ٹی او آرز پر جواب نہیں دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلع کرم کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے، ۔
قافلوں پر حملے اور امن خراب کرنیوالے دہشتگرد ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں