کابل ایئرپورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ داعش کمانڈر باضابطہ امریکی تحویل میں

کابل ایئرپورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو امریکا میں عدالت میں پیش کیا جائے گا

کابل ایئرپورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ داعش کمانڈر باضابطہ امریکی تحویل میں
کابل ایئرپورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ داعش کمانڈر کو امریکا پہنچا دیا گیا۔
گرفتار دہشت گرد شریف اللّٰہ کے امریکا پہنچنے پر فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کشیپ پٹیل کا بیان سامنے آگیا۔
ڈائریکٹر ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد جعفر باضابطہ امریکا کی تحویل میں آگیا۔
، امریکی عوام کےلیے انصاف کی فراہمی پر ایف بی آئی، سی آئی اے اور محکمہ انصاف پر فخر ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ داعش کمانڈر کو آج ورجینیا کی وفاقی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
، محمد شریف اللّٰہ پر 2021 کےکابل ایئرپورٹ حملے میں مدد کرنے کا الزام ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں