اقلیتی رکن نے رمضان المبارک میں مہنگائی کا مسئلہ اٹھادیا

“دنیش کمار کا کہنا ہے کہ رمضان میں مہنگائی بڑھا دی گئی، غریب عوام کو ریلیف نہیں مل رہا”

سینیٹ اجلاس میں اقلیتی رکن دنیش کمار نے رمضان المبارک میں مہنگائی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ مقدس میں مہنگائی بڑھا دی گئی۔
، سستے بچت بازار بھی مہنگے ہیں، یہاں غریب عوام کا کوئی نہیں سوچتا۔
،اقلیتی برادری مسلمانوں کو ریلیف دے، شاید مسلمان تاجروں کے دلوں میں رحم آجائے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس شروع پارلیمنٹ ھاؤس میں ہوا۔
، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وقفہ سوالات جوابات معطل کرنے کی تحریک ایوان میں پیش کی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں