“دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ: پنجاب میں جدید طبی سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ”
پی ٹی آئی کی فوج مخالف سوشل میڈیا مہم، بیک چینل مذاکرات کو دھچکا
اسلام آباد: تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کی جانب سے جاری مہم کے بعد بیک چینل ہونے والے مذاکرات کو دھچکا لگا ہے۔
بیک چینل مذاکرات بحال کرانے کی کوششوں میں مصروف تحریک انصاف کے رہنما پارٹی کے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری کیے جانے والے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خلاف جارحانہ بیان پر مایوس نظر آتے ہیں۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ جارحانہ ٹوئٹ اور کچھ دیگر متنازع مواد کا تبادلہ کیا گیا ہے۔
، یہ صورتحال تحریک انصاف کے لیے ایک دھچکے سے کم نہیں کیونکہ ایک طرف پارٹی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کے لیے کوشاں ہے تو دوسری طرف فوج مخالف مہم چلا رہی ہے۔
اور آرمی چیف پر ذاتی حملے کر رہی ہے۔
ٹوئٹ پر ردعمل نے مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے اُن رہنمائوں کو پریشان کردیا ہے۔
جو جیل میں قید پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کی رضامندی سے اب بھی غیر رسمی بات چیت کے ذریعے مفاہمت کے لیے اصرار کر رہے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں