جنرل عاصم منیر کا بنوں دورہ: پاکستان کے امن و استحکام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا
چیف آف آرمی اسٹاف ( سی او اے ایس ) جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن و استحکام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے بنوں چھاؤنی پر خوارج کے ناکام دہشت گرد حملے کے بعد خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کا دورہ کیا۔
جہاں کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران جنرل عاصم منیر کو جاری آپریشنز اور علاقے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) بنوں کا بھی دورہ کیا ۔
اور زخمی فوجیوں کی خیریت دریافت کی، ان کی غیر متزلزل لگن کا اعتراف کیا۔
سپہ سالار نے فوجیوں کے بلند حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے اعادہ کیا کہ پاک فوج ریاست کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کرتی رہے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں