“پنجاب میں رمضان کے دوران سرکاری اسکول ٹیچرز کو ہفتے کی چھٹی ملے گی”
پنجاب حکومت نے رمضان میں سرکاری سکولوں کے ٹیچرز کو ہفتے کے روز کی چھٹی دیدی
پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے لیے ہفتے کے روز تعطیل دینے کی منظوری دے دی۔
پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے رمضان المبارک کے لیے اساتذہ کے نئے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
؎ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری اسکولوں کو اس فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک کے دوران پہلے ہی طلبہ کو ہفتے کے روز چھٹی دی جاتی تھی۔
اور اب تمام سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو بھی ہفتہ وار چھٹی دی جائے گی۔
اس سے قبل ایف ڈی ای نے رمضان المبارک 2025 کے دوران وفاقی تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقاتِ کار جاری کیے تھے۔
اسلام آباد کے اسکولوں کے رمضان المبارک کے اوقات
ڈبل شفٹ اسکول: پیر سے جمعرات صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک، جبکہ جمعہ کو کلاسز دوپہر 12:00 بجے تک چلیں گی۔
ایوننگ شفٹ اسکول: دوپہر 12:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک۔
سنگل شفٹ اسکول: صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک۔
یہ نئے اوقات رمضان میں نافذ العمل ہوں گے، اور رمضان المبارک کے بعد دوبارہ معمول کے مطابق اوقاتِ کار بحال کر دیے جائیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں