ملتان: تاریخی قلعہ کہنہ قاسم باغ کی بحالی کا آغاز، مریم نواز شریف کا اہم فیصلہ
ملتان کے تاریخی قلعہ کہنہ قاسم باغ کی بحالی کا کام شروع
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد ملتان کے تاریخی قلعہ کہنہ قاسم باغ کی بحالی کا کام شروع ہوگیا ۔
جس کے لیے والڈ سٹی اتھارٹی کی ٹیم ملتان پہنچ گئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے قلعہ کہنہ قاسم باغ سمیت پنجاب کی دیگر تاریخی عمارتوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا تھا۔
سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تاریخی عمارتوں کی بحالی پنجاب کے نایاب ورثے کی حفاظت کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑا فیصلہ ہے۔
مریم وارنگزیب نے کہا کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان کا قیمتی تاریخی اور ثقافتی ورثہ ہے۔
جس کی بحالی، مرمت اور تزئین و آرائش سے ملکی اور غیر ملکی سیاحت کو فروغ ملے گا۔
ینیئر وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف تاریخی ورثے کی بحالی کے کام کی نگرانی خود کر رہی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں