وفاقی کابینہ کے ارکان کے قلمدانوں کا اعلان: وزارتوں کی نئی تقسیم اور اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ کے ارکان کے قلمدانوں کا اعلان کردیا گیا، حنیف عباسی ریلوے، مصطفیٰ کمال صحت اور علی پرویز ملک پیٹرولیم کے وفاقی وزیر ہوں گے۔
وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کے قلمدانوں کا اعلان کردیا گیا، حنیف عباسی ریلوے، طارق فضل چوہدری پارلیمانی امور، علی پرویز ملک پیٹرولیم اور خالد حسین مگسی کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق محمد منیر وٹو آبی وسائل، اورنگزیب کھچی قومی ورثہ و ثقافت کے وزیر ہونگے، محمد جنید انور کو بحری امور اور رضا حیات ہراج کو دفاعی پیداوار کی وزارت مل گئی ۔
جبکہ سردار یوسف مذہبی امور کے وزیر ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شزا فاطمہ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ہوں گی، رانا مبشر اقبال پبلک افیئر یونٹ اور مصطفیٰ کمال وفاقی وزیر صحت ہوں گے۔
دوسری جانب آئی پی پی کے سربراہ اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے تین میں سے دو وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا،۔
وہ نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ سے دستبردار ہوں گے جبکہ صرف مواصلات کی وزارت اپنے پاس رکھیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں