یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ کرپشن کیس کے 3 مقدمات میں بری کر دیا گیا
کراچی: وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ کرپشن کیس کے 3 مقدمات میں بری کر دیا۔
ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کراچی میں ہوئی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔
جج نے دوران سماعت یوسف رضا گیلانی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کے خلاف 3 مقدمات کا فیصلہ ہے۔
، جس پر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا جی پتا ہے۔عدالت نے استفسار کیا آپ کس جیل میں جانا چاہیں گے۔
، کراچی، ملتان یا اسلام آباد، جس پر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا مجھے جیل سے کوئی ڈر نہیں۔
، ہمارے لیے جیل نئی بات نہیں ہے، چاہیں تو مجھے پھانسی دے دیں،۔
چیئرمین سینیٹ کے جواب پر اینٹی کرپشن عدالت کے جج مسکرا دیے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں