اسمارٹ فونز سے بینکنگ ڈیٹا کی چوری میں 200 فیصد اضافہ

اسمارٹ فونز سے بینکنگ ڈیٹا کی چوری میں 200 فیصد اضافہ: کسپرسکی رپورٹ کی تفصیلات

اسمارٹ فونز سے بینکنگ ڈیٹا کی چوری میں گزشتہ سال 2024 کے دوران 195.71 فیصد اضافہ ہوا ہے۔.
سائبر سیکیورٹی و اینٹی وائرس خدمات فراہم کرنے والی بین الاقوامی کمپنی کسپرسکی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2023 کے دوران بینکنگ ڈیٹا کی چوری کیلئے اسمارٹ اینڈ رائیڈ فونز پر 4لاکھ 20 ہزار سائبرحملے کئے گئے تھےأ
تاہم گزشتہ سال 2024 کے دوران سائبر حملوں کی تعداد 12 لاکھ 42 ہزار تک بڑھ گئی۔
اس طرح سال 2023 کے مقابلہ میں سال 2024 کے دوران بینکنگ ڈیٹا چرانے کیلئے اینڈ رائیڈ سمارٹ فونز پر ہونے والے سائبر حملوں کی شرح میں 195.71 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہائیکرز کسی بھی صارف کے آن لائن بینکنگ ڈیٹا ، ای پیمنٹس یا کریڈٹ کارڈ سروسز کے ڈیٹا کو چرانے کیلئے دھوکہ دہی پرمبنی کمپیوٹر پروگرامز سے مدد حاصل کرتے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں